قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، نام ...
قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا، نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ میرا خاندان سیاست سے جڑا ہوا ہے، میں بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست شروع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ناصرف قومی ٹیم میں مسلسل مواقع نہ ملنے کا شکوہ کیا بلکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خاندان سیاست کیساتھ جڑا ہوا ہے، اس لئے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی سیاست شروع کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسامت کے لحاظ سے ٹرینر فٹنس ٹریننگ کراتے ہیں، کچھ کھلاڑی فٹنس سے زیادہ سکس پیکس پر توجہ دیتے ہیں، مخصوص نوجوان کھلاڑی ڈولے اور سکس پیکس بنانا پسند کرتے ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ دستیاب فاسٹ باؤلرز میں انگلینڈ میں کھیلنے کا میرا تجربہ زیاد ہے کیونکہ میں نے کافی عرصے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی ہے، محمد عباس کے بعد میری پر فارمنس بھی سب کے سامنے ہے لیکن دورہ انگلینڈ کیلئے نامزد ہونے والے 29 کھلاڑیوں میں میرا نام شامل نہیں جس پر بہت مایوسی ہوئی، اکثر دوروں میں مجھے آخری میچز کھیلنے کو ملے، مسلسل نظر انداز اور موقع نہ ملنے کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ نامورباؤلرز کی غیر موجودگی میں سعید اجمل اور میری جورڑی کامیاب رہی، انجری کے بعد مجھے کم کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور پھر ایسے وقت پر موقع دیا گیا جب ہم کسی ایونٹ سے باہر ہوجاتے تھے۔ انگلش بلے بازوں کو باونسر کرائی جائیں تو وہ پھنس سکتے ہیں، محمد عباس،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی تیز شاٹ پچ کرانے کا گر بخوبی جانتے ہیں۔

مزید :

کھیل -