کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا پالیسی پر نظرثانی کا امکان

کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا پالیسی پر نظرثانی کا ...
کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا پالیسی پر نظرثانی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے پر دورہ انگلینڈ سے قبل کورونا ٹیسٹنگ پالیسی پر نظر ثانی کا امکان ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں مختلف متعلقہ حکام نے طبی اور کھیلوں کے ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے دو منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔ اس مشاورت کا مقصد یہ جاننا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، وہ ایک ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جاسکتے ہیں یا نہیں۔ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا اگلا ٹیسٹ جمعہ 26 جون اور آخری پیر 29 جون کو ہو گا لیکن اگر ان تمام کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی ٹیسٹ آیا تو بھی وہ انگلینڈ کے دورے پر روانہ نہیں ہوسکیں گے چارٹرڈ فلائٹ 28 جون بروز اتوار کو روانہ ہوگی۔
تاہم اگر پی سی بی اس منصوبے پر عمل کرتا ہے تو یہ تمام 10 کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ پر 28 جون کو انگلینڈ روانہ نہیں ہو سکیں گے البتہ اگر پی سی بی نے ایک منفی ٹیسٹ کے بعد ہی کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی مناسب سمجھی تو دوسرے مرحلے میں جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے وہ اتوار کو طیارے میں مانچسٹر روانہ ہو سکیں گے۔
محمد حفیظ ان 7 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کئے گئے اور اس کے نتائج ہفتے تک آئیں گے۔

مزید :

کھیل -