قومی ایئر لائن کےکتنےپائلٹس مشکوک،کتنےپائلٹس کےلائسنس جعلی اور کتنےپائلٹس ایسے ہیں جنہوں نے اعتراف بھی کر لیا ہے؟وزیرہوابازی غلام سرور خان نے انکشاف کر دیا 

قومی ایئر لائن کےکتنےپائلٹس مشکوک،کتنےپائلٹس کےلائسنس جعلی اور کتنےپائلٹس ...
قومی ایئر لائن کےکتنےپائلٹس مشکوک،کتنےپائلٹس کےلائسنس جعلی اور کتنےپائلٹس ایسے ہیں جنہوں نے اعتراف بھی کر لیا ہے؟وزیرہوابازی غلام سرور خان نے انکشاف کر دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کاعمل شروع کر دیا ہے ،پی آئی کو148مشکوک پائلٹس کی فہرست دی گئی ہے،جعلی لائسنس والے28پائلٹس کی معطلی کافیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پی آئی اے میں اصلاحات کاعمل شروع کر دیا ہے ،بزنس پلان کےتحت ادارےکی ری سٹرکچرنگ کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ جن پائلٹس کی ڈگری جعلی ہے ان کی تعیناتی 2018 سے پہلے کی ہے ،،2018 کے بعد پی آئی اےمیں کوئی نئی بھرتی نہیں کی گئی،پی آئی کو148مشکوک پائلٹس کی فہرست دی گئی ہے،پہلے کی طرح اب بھی شفاف انکوائری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے شعبےسےوابستہ5افرادکومعطل کرکےانکوائری شروع کردی گئی ہے،جعلی لائسنس والے28پائلٹس کی معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرےگی،28میں سے9پائلٹس نےاعتراف بھی کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2010 سے لے کر 2018 تک پائلٹس سمیت ٹوٹل 640 افراد جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے کے مختلف محکموں میں بھرتی ہوئے۔غلام سرور خان نے کہا کہ  سیرین ایئر کے10مشکوک پائلٹس کی فہرست بھیج دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -