میں نے اختلاف کے باوجود شیخ رشید سے تین مرتبہ رابطہ کیا کیونکہ۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ ان کے بدترین مخالف بھی داد دیں گے

میں نے اختلاف کے باوجود شیخ رشید سے تین مرتبہ رابطہ کیا کیونکہ۔۔۔خواجہ سعد ...
میں نے اختلاف کے باوجود شیخ رشید سے تین مرتبہ رابطہ کیا کیونکہ۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے ایسی بات کہہ دی کہ ان کے بدترین مخالف بھی داد دیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنمااورسابق وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نےکہاہےکہ ریلوے کاسسٹم ڈیڑھ سوسال پراناہے،ریلوےسسٹم کودرست کرنےکےلیے2دہائیوں کی ضرورت ہے،شیخ رشیدسےاختلاف کے باوجود 2 سے3مرتبہ سسٹم میں بہتری کےلیےرابطہ کیاتھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کاسسٹم ڈیڑھ سوسال پراناہے، ریلوےسسٹم کودرست کرنےکےلیے2دہائیوں کی ضرورت ہے،ہم5سال میں ریلوے سسٹم میں بہتری لائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منسٹرصاحب کی نااہلی کےباعث ریلوےدوبارہ خسارےمیں جارہی ہے،شیخ رشیدسےاختلاف کےباوجود2سے3مرتبہ سسٹم میں بہتری کےلیےرابطہ کیاتھا،ہم نےاپنے دور میں خسارے کو کم کیا اور منافع کی طرف لے کر آئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -