پٹرول ساڑھے 25، ڈیزل 21 روپے مہنگا، عوام پر بجلیاں گرادی گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کردیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے بڑھائی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ خیال رہے کہ آج کے اضافے سے پہلے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر تھیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت 80 روپے سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 178 روپے بنتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پٹرول بم گرائے جانے کے بعد پاکستان میں پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔