محمد حفیظ سمیت 10 قومی کرکٹرز کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے، رپورٹس کب آئیں گی اور دورہ انگلینڈ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

محمد حفیظ سمیت 10 قومی کرکٹرز کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے، رپورٹس کب آئیں ...
محمد حفیظ سمیت 10 قومی کرکٹرز کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کر لئے گئے، رپورٹس کب آئیں گی اور دورہ انگلینڈ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ سمیت ان 10 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹس پہلے مرحلے میں مثبت آئی تھی جبکہ نئی رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کل کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں کون شامل ہوگا اور کون سیریزمس کرے گا؟ اس کا فیصلہ نئے ٹیسٹوں کی رپورٹس پر منحصر ہے جو آج لے گئے اور ہفتے کے روز رپورٹس آنے کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اگرچہ پی سی بی نے ان 10 کرکٹرزکے ٹیسٹ مکمل کئے جن کے پہلے ٹیسٹ مثبت آئے تھے لیکن اس وقت سب کی نظریں محمد حفیظ کے ٹیسٹ کی رپورٹ پر مرکوز ہیں جنہوں نے پہلا ٹیسٹ پازٹیو آنے پرخود ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

محمد حفیظ نے یہ رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے خاصی ناراضی کا اظہار کیا جبکہ سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بھی محمد حفیظ کے اس اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بہت سے سوال اٹھے ہیں۔

مزید :

کھیل -