پی سی بی نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی خود دھجیاں اڑا دیں، کرکٹرز کے نئے ٹیسٹ کہاں کئے گئے؟ افسوسناک انکشاف

پی سی بی نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی خود دھجیاں اڑا دیں، ...
پی سی بی نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی خود دھجیاں اڑا دیں، کرکٹرز کے نئے ٹیسٹ کہاں کئے گئے؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی خود دھجیاں اڑا دیں اور کھلاڑیوں کے دوسرے کورونا ٹیسٹ ہسپتالوں میں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے 10 کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ تو کر لئے گئے مگر اس دوران پی سی بی نے قرنطینہ میں احتیاطی تدابیر کی خود دھجیاں اڑا دیں۔
رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کا گھروں پر ٹیسٹ نہیں ہوا بلکہ لاہور کے کرکٹر شوکت خانم ہسپتال میں دوسرا ٹیسٹ کرانے گھروں سے باہر نکلے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کرکٹر ٹیسٹ کرانے پشاور گئے البتہ لاہور ہوٹل میں موجود کرکٹرز اور عملے کا ٹیسٹ ہوٹل میں ہی کروایا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، حارث رؤف، حیدر علی، شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان، وہاب ریاض، محمد حسنین، کاشف بھٹی اور عمران خان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -