بجٹ منظور نہیں ہوا اور حکومت نےعوام پر "میگا مہنگائی بم" چلا دیا،احسن اقبال 25روپے  فی لیٹر پٹرول مہنگاہونے پر چلا پڑے

بجٹ منظور نہیں ہوا اور حکومت نےعوام پر "میگا مہنگائی بم" چلا دیا،احسن ...
بجٹ منظور نہیں ہوا اور حکومت نےعوام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجٹ منظور نہیں ہوا اور حکومت نے 25روپے  فی لیٹر پٹرول مہنگا کر کے عوام پر "میگا مہنگائی بم" چلا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما  احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ منظور نہیں ہوا اور حکومت نے 25روپے  فی لیٹر پٹرول مہنگا کر کے عوام پر میگا مہنگائی بم چلا دیا ، تیل مافیا تیل سٹاک پہ راتوں رات اربوں روپے کمائے گی، اس میں کس کا کتنا حصہ ہے؟ کیا نیب انکوائری کرے گا، عوام پہ مہنگائی کا نیا طوفان ٹوٹے گا،اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اس سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چینی چوروں کو بچانے کے لیے پوری انڈسٹری کو چور بنا دیا،عمران خان حکومت کی نا سمت ہے ویژن،جناب وزیراعظم وہ غریب، وہ مزدور، وہ کسان جو آپکی پالیسیوں سے بھوکے مررہے ہیں آپکی، تقریروں سے انکا پیٹ نہیں بھرتا،وہ نوجوان جو آج بےروزگاری کا شکار ہوچکا ہے اسے آپکی تقریروں سے روزگار نہیں ملنا،اس طرح کے غیر ذمہ دار بیانات کہ آپ اپنے پورے ملک کو چور ثابت کررہے ہیں پورے ملک کو بدنام کرتے ہیں، یہی کام وزیراعظم نے ہماری حکومت کو نیچا دکھانے کے لئےکیا ، کہا پاکستان سب سے بڑا منی لانڈرر ہے، پاکستان دیوالیہ ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹورازم کی بات کرتے ہیں، اس بجٹ میں ایک روپیہ دکھا دیں جو اس حکومت نےٹورازم کیلیے رکھا ہو ۔

یاد رہے کہ حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کی سفارش کی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے  اوگرا کی سفارش پر  پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافہ کردیا ہے جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے بڑھائی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -