پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حنا پرویز بٹ نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حنا پرویز بٹ نے حکومتی اقدام کی مذمت ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،حنا پرویز بٹ نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمااوررکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہاڑجتنےاضافے کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ  تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کو جعلی تبدیلی کا مزا تو آ رہا ہوگا،پی ٹی آئی کے "پیڈ ٹائیگر" اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے فضائل بتائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹس کرتےہوئےرکن پنجاب اسمبلی حناپرویزبٹ کاکہناتھاکہ نیازی صاحب عوام کے صبرکو مت آزماؤ،جس دن عوام بپھر گئی، تمہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی،تم نے اپنے فنانسرز کو نوازنے کیلئے 1 نہیں،2 نہیں,5نہیں، 10نہیں، 20نہیں، پورے 25روپے اضافہ کر دیا،سچ کہا تھا تم نے میں عوام کو رلاؤں گا اور آج واقعی عوام رو رہی ہے ۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ نااہل اور ظالم حکومت نے عوام پر ایک پیٹرول بم گرا دیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہاڑجتنااضافہ قابل مذمت ہے، تبدیلی کےخواب دیکھنےوالوں کوجعلی تبدیلی کا مزا تو آ رہا ہوگا؟یہ نواز شریف نہیں جو ڈٹ جائے، یہ تو نیازی ہےجو آئی ایم ایف کےسامنےجھک گیا،پیٹرولیم مصنوعات کابحران لانےوالےمافیاکیخلاف ایکشن لینے کی بجائے نیازی نے ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

انہوں نےکہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کےنیازی اُن لوگوں کو نوازنےجارہاہےجنہوں نےالیکشن سےپہلے نیازی کو نوازا،پیٹرول کی قیمت میں25روپے58پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں21روپے31پیسے تک اضافہ ہونےکیلئےتیار ہے، ہم ایسے ہی نہیں کہتے تھے کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،دنیا میں پیٹرول رکھنے کی جگہ نہیں اور پاکستان میں قیمتیں آسمان پر چلی گئیں، نیازی اور کتنا رلاؤ گے عوام کو؟،پی ٹی آئی کے "پیڈ ٹائیگر" اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے فضائل بتائیں گے۔

اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےحناپرویز بٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قربانیاں پاکستانی قوم اور پاک آرمی کے جوانوں نے دیں، اتنی قربانیاں کسی دوسرے ملک نے نہیں دیں لیکن نیازی صاحب کے اسامہ بن لادن کے بارے ایک لفظ “شہید” نے پاکستان کا امیج تباہ کر کے رکھ دیا، نیازی نے ہماری سب قربانیوں کو ضائع کر دیا،عمران خان کے اسامہ بن لادن کے بارے نئے بیان نے بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کو موقع فراہم کر دیا کہ وہ کھل کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کریں، جب ملک کا وزیراعظم نیازی جیسا نااہل شخص ہو تو دشمن کی ضرورت نہیں،اگر اسامہ بن لادن کو شہید کہنا عمران خان کی زبان پھسلنا تھا تو عمران خان خود سامنے آکر کیوں وضاحت نہیں دیتے؟کیوں ان کے چمچے بار بار کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی زبان پھسل گئی تھی؟؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -