سید منورحسن اسلام پسند اور محب وطن راہنما تھے،اُنہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کےلیے آواز بلند کی:علامہ ساجد میر

 سید منورحسن اسلام پسند اور محب وطن راہنما تھے،اُنہوں نے ہمیشہ اسلام کی ...
 سید منورحسن اسلام پسند اور محب وطن راہنما تھے،اُنہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کےلیے آواز بلند کی:علامہ ساجد میر

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر علامہ ساجد میر نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اپنےایک تعزیتی بیان میں سینیٹر علامہ ساجد میر  کا کہنا تھا کہ سید منور حسن اسلام پسند اور محب وطن راہنما تھے،انہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کی،اُن کی وفات دینی وسیاسی حلقوں کے لیے بڑا صدمہ ہے،وہ اسلام اور وطن پر کوئی آنچ برداشت نہیں کرتے تھے۔اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ناظم اعلی سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم  نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا کہ سید منور حسن اتحاد و اتفاق کے داعی اور محب وطن راہنما تھے،انہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کی  ان  کی وفات دینی وسیاسی حلقوں کے لیے بڑا صدمہ ہے،اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان  جماعت اسلامی اور مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -