ملاکنڈ یونیورسٹی اور ایسوسی  ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے مابین معاہدہ

ملاکنڈ یونیورسٹی اور ایسوسی  ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ (تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے ملاکنڈ یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی(آفاق) کے مابین معاہدہ اہمیت کاحامل قراردیاہے وہ گزشتہ روز ملاکنڈ یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن فاراکیڈمک ڈویلپمنٹ (آفاق) کے مابین معاہدہ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، ایسوسی ایشن فاراکیڈمک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرریسرچ ڈاکٹر مبشر حنیف، ریجنل ڈائریکٹر ماجد علی، اوریک ٹیم کے اورنگزیب، مقصود مظہر، فیکلٹی ممبرز پروفیسرڈاکٹر میراعظم خان،پروفیسرڈاکٹر عرب ناز، پروفیسر ڈاکٹر محمد نثار، ڈاکٹر وسیم خان اور ڈاکٹر عالمزیب بھی اس موقع پر موجود تھے، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے کہاکہ معاہدے کی رو سے تعلیم وتحقیق کی بہتری، اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت، طلبہ کے کردارسازی اور نوجوانوں کی ترقی، اور سماجی زندگی کی بہتری کے لئے دونوں ادارے باہمی اشتراک سے جدوجہد کریں گے، اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک ڈویلپمنٹ (آفاق) کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مبشر حنیف نے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر دستخط کئے۔