نوشہرہ،یوٹیلٹی سٹور سے بلیک میں گھی اور چینی خریدنے والا ملزم گرفتار

    نوشہرہ،یوٹیلٹی سٹور سے بلیک میں گھی اور چینی خریدنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)  نوشہرہ:-یوٹیلٹی سٹور سے بلیک میں گھی اور چینی خریدنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔268 کلوگرام چینی اور 150 کلوگرام گھی برآمد۔انور خان SI تھانہ نوشہرہ کینٹ معمول کی گشت پر تھے کہ کنٹونمنٹ ہسپتال کے قریب ایک لوڈر رکشے کو شک کی بناء پر روکا۔لوڈر رکشے میں چینی اور گھی کی بوریاں تھی۔ڈرائیور سے اسکے متعلق پوچھا گیا۔جس پر وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ڈرائیور کو لوڈر رکشے سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا۔جہاں پر پوچھ گچھ کے دوران اُس نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ چینی اور گھی وہ یوٹیلٹی سٹور سے بلیک میں خرید کر لایا ہے۔چینی وزن کرنے پر 268 کلوگرام جبکہ گھی 150 کلوگرام نکلا۔ملزم مسعود شاہ ولد بلاور شاہ ساکن نوشہرہ کلاں کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف عوام کی حق تلافی کرکے  بدنیتی سے عواکامال ہھتیانے پر مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔