چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟

چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟
چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟
سورس: File

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے عزیز آباد میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

پولیس کے مطابق چار سالہ بچی چار روز قبل اس وقت لاپتہ ہوگئی تھی جب وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ ورثا کا الزام ہے کہ انہوں نے بچی کے اغوا کے بعد تھانہ کہنہ میں درخواست دی تھی لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اغوا کے چار روز بعد بچی کی لاش کھیتوں سے ملی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بچی کے ورثا نے لاش ملنے کے بعد شدید احتجاج کیا اور جہانیاں روڈ کو بلاک کردیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔