"محمد رضوان کا بیک اپ حارث نہیں سرفراز احمد ہیں" راشد لطیف سابق کپتان کے حق میں بول پڑے

"محمد رضوان کا بیک اپ حارث نہیں سرفراز احمد ہیں" راشد لطیف سابق کپتان کے حق ...
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان کا بیک اپ سابق کپتان سرفراز احمد ہیں۔

نجی ٹی وی  اے سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بیک اپ وکٹ کیپر کی ضرورت ہے اور اس وقت محمد رضوان کے معیار کا ایک ہی کھلاڑی ہے جو کہ سرفراز احمد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  قومی ٹیم میں نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی شمولیت سے سرفراز احمد  کو پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا کیونکہ محمد رضوان کے بعد صرف وہی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ روز تک کیپنگ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -