ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،50لاکھ ڈالر انعام والا مطلوب ملزم گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں اہم ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا اور ملزم ساجد میر 2008 ء میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتہ تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ساجد میر کے سرپر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کررکھا تھا تاہم حکومت نے ملزم ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔