سیکیورٹی فورسز کی وادی تیرہ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی وادی تیرہ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی وادی تیرہ میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

  

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز کی وادی تیرہ کے علاقے حیدرو یخ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،اسلحہ و بارود بھی برآمد۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز"کے مطابق فورسز نے ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے حیدر ویخ میں سرچ آپریشن کے دوران بارود اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا جو دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے سازو سامان میں 4 کلوگرام بارود، 5 عدد دیسی ساختہ بم اور 18 عدد دستی بم شامل ہیں جب کہ 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -