والد کو گھر سے جبری طور پر بے دخل کرنے والے بیٹوں اور والدہ کو قید کی سزا سنادی گئی

 والد کو گھر سے جبری طور پر بے دخل کرنے والے بیٹوں اور والدہ کو قید کی سزا ...
 والد کو گھر سے جبری طور پر بے دخل کرنے والے بیٹوں اور والدہ کو قید کی سزا سنادی گئی

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) والد کو گھر سے جبری طور پر بے دخل کرنے والے بیٹوں اور والدہ کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے  قید کی سزا سنا دی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی  افضلہ مجوکہ نے  گھر پر جبری قبضہ  کر کے بزرگ شہری کو بے دخل کرنے والے بچوں اور  ماں کو تین تین سال قید کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے تمام ملزموں  کو  قید کے ساتھ ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے  ماں اور دونوں بیٹوں کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے  پولیس کو  فوری طور پر گھر کا قبضہ ختم کرا کر درخواست گزار  کے حوالے کرنے کا حکم دیا ۔ 

خیال رہے کہ درخواست گزار محمد قاسم کی اپنی اہلیہ راحیلہ بیگم سے طلاق ہو گئی تھی ،  جس کے بعد راحیلہ نے بیٹوں  زعفران ا ور فیضان کے ساتھ مل کر قاسم کو  جبری طور پر گھر سے بے دخل کر کے قبضہ کرلیا تھا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -