" عالیہ بھٹ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے " رنبیر کپور نے دلچسپ انکشاف کردیا

" عالیہ بھٹ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے " رنبیر کپور نے دلچسپ انکشاف ...
سورس: Instagram/aliaabhatt

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار رنبیر کپور نے ’’پہلی بیوی‘‘ کے حوالے سے ماضی کا دلچسپ قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی ضمن میں منعقد ایک تقریب کے دوران اداکار سے سوال ہوا کہ  پرستاروں سے متعلق اپنی زندگی کا کوئی حیران کن واقعہ سنائیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں ممبئی کے کرشنا راج بنگلے میں اپنے والدین کے ہمراہ رہتا تھا تو ایک خاتون مداح نے بنگلے کے دروازے سے شادی کرلی تھی کیوں کہ اس نے دروازے پر ورمالا ڈالا اور سندور بھی لگایا تھا۔

رنبیر نے مزید کہا کہ مذکورہ لڑکی نے دروازے کو مجھ سے تشبیہ دے کر ازخود شادی کرلی تھی، اس کا خیال تھا کہ اب وہ میری بیوی بن گئی ہے، میں اس عمل کو غلط نہیں کہوں گا لیکن یہ پاگل پن ہے۔ اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس طرح عالیہ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے۔بالی ووڈ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں اب تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا ہوں۔

مزید :

تفریح -