وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا

وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا
وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر استعمال ہونیوالا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے جاری اعلامیے کے مطابق اب یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کیلئے اصل شناختی کارڈ کاونٹر پر دکھانا ہو گا۔ فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم ہوگئی ہے۔ اب خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اصل مستحقین تک وفاقی حکومت کی سبسڈی شفاف انداز سے منتقل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔یوٹیلٹی سٹوروں   پر چینی70اور گھی300روپے اور آٹے کا 10کلو تھیلہ400روپے میں دستیاب ہے ،  چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق  وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے خریداری کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ ختم کر دیا، ایک ہزار500سے زائد معیاری اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

مزید :

قومی -