پیپلزپارٹی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا الزام 

پیپلزپارٹی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے، پی ٹی آئی ...
پیپلزپارٹی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا الزام 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے  میں لڑائی جھگڑے کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ  کندھ کوٹ میں سیاسی گروپوں میں تصادم دھاندلی کی سازش ہے،  سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، الیکشن کمیشن پرامن انتخابات کروانے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، پیپلزپارٹی اپنے غنڈوں کے ذریعے پولنگ اسٹیشنز پر حملے کروارہی ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن فوری پیپلز پارٹی کیخلاف نوٹس لے،  چیف الیکشن کمیشن زرداری مافیا کے ڈر سے یرغمال نہ بنیں۔  رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کہا کہ  سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سے بات ہوئی،  ارباب رحیم کے بیٹے ارباب پر تھرپارکر کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ،ارباب غلام رحیم کے بیٹے پر حملہ زرداری مافیاکے غنڈوں نے کیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آرہے،  سندھ پولیس حملہ آوروں کو تحفظ دے رہی ہے، سندھ پولیس حملہ آوروں کو تحفظ دے رہی ہے۔

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -سندھ -