نواب شاہ میں پولنگ سامان چوری ہونے کا معاملہ، 9پولیس اہلکار معطل 

نواب شاہ میں پولنگ سامان چوری ہونے کا معاملہ، 9پولیس اہلکار معطل 
نواب شاہ میں پولنگ سامان چوری ہونے کا معاملہ، 9پولیس اہلکار معطل 

  

نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نواب شاہ میں پولنگ سٹیشن سے سامان چوری ہونے کے معاملے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایس ایس پی نے ڈیوٹی پر معمور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا  ہے۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق نامعلوم افراد پولنگ عملے کو یرغمال بنا کر پولنگ کا سامان چھین کر فرار ہوئے تھے،مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی تھی جس پر ایس ایس پی نواب شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور 9پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -