ایک اور معروف بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ایک اور معروف بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
ایک اور معروف بھارتی اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

  

بھونیشور(ویب ڈیسک) اوڈیا اور بنگالی زبان کے معروف اداکار ریموہن پریڈا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 58 سالہ اوڈیا اداکار ریموہن پریڈا بھونیشور کے پراچی وہار علاقے میں اپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پائے گئے، ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ موت خودکشی تھی جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ریموہن پریڈا کو صبح اس کے گھر والوں نے اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا جبکہ کئی اداکاروں نے اداکار کی موت کے بارے میں جاننے کے بعد افسوس کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا۔

خیال رہے کہ ریموہن پریڈا منفی کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے 100 سے زیادہ اوڈیا فلموں میں کام کیا ہے، 15 بنگالی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے اور وہ تھیٹر کے مشہور فنکار تھے۔

مزید :

تفریح -