الیکشن کمشنر سندھ کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہےہیں، ترجمان الیکشن کمشنر

الیکشن کمشنر سندھ کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہےہیں، ترجمان الیکشن کمشنر
الیکشن کمشنر سندھ کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہےہیں، ترجمان الیکشن کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان الیکشن کمشنر نے کہا کہ  الیکشن کمشنر  سندھ کے پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ  سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری مرکزی کنٹرول روم سےنگرانی کر رہےہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پاک آرمی، رینجرزاورپولیس سکیورٹی کےفرائض ادا کر رہےہیں، چندپولنگ سٹیشنز پر تصادم کیخلاف فوری کارروائی کی گئی ،  چیف الیکشن کمشنر نے بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے ،   پولنگ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، عوام بے خوف و خطر حق رائے دہی کااستعمال کریں۔

ترجمان الیکشن کمشنر نے کہا کہ  پنو عاقل پولنگ سٹیشن میں ہنگامہ آرائی  کرنے والے   13افراد کو  گرفتار کیا گیا ہے ،  الیکشن روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا  ہے ، اب تحصیل پنوعاقل میں پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -