"فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا" فواد چودھری کا دعویٰ

"فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہوسکتا ہے وہ آئے گا" فواد چودھری کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ  ملک میں مکمل طورپرفسطائیت ہے، فنڈنگ کیس کاجوبدترین فیصلہ ہوسکتاہےوہ آئےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ  اداکاروں کوعمران خان کی حمایت میں ویڈیوزپردھمکیاں مل رہی ہیں ، پنجاب میں تمام کریانہ سٹوربندکردیئےگئے،فوادچودھری تاجروں کورات 9 بجےدکانیں بندکرنےکاکہہ دیاگیا،شہروں کی دکانوں کا دارومدار  اس سے جڑا ہوا ہے، ان لوگوں نےملک کومکمل طورپرآمریت میں دھکیل دیاہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ریاست ، ملک اور عوام کو دیوار سے نہیں لگا سکتے، امید ہے سپریم کورٹ دونوں معاملات کو دیکھے گی،پاکستان کا عام آدمی عجیب حالات کا شکار ہوگیا ہے، سب اپنے مقدموں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں،ایک دن پتا چلے گا کہ یہ فرار ہوگئے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -