ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیا

ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیا
ایم کیو ایم نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے اندرون سندھ کا پورا بلدیاتی الیکشن روکنے  کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ  بیلٹ پیپرز پر دوسری جماعتوں کے انتخابی نشان نہیں ہیں ،  جب بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس ہی اٹھا لیا جائے گا تو کیا ہو گا، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے اقدامات یقینی بنائے ،الیکشن کمیشن ہمیں وقت دے ، ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن  کے عمل پر سوال اٹھا رہی ہیں ، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے ۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی طرف سے قیمتیں بڑھنے پر ہمیں تشویش ہے ، ہم نے وزیر اعظم کے کہنے پر دو وزارتیں لیں ، معاہدے پر عملدرآمد  تک کوئی اور عہدہ نہیں لے رہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -