منظوروسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

منظوروسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
منظوروسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

  

 کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سے وزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سےوزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا۔عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ مرکزمیں جونیاسیٹ اپ آئے بس وہ مجھے تنگ نہ کرے۔ انہوں نے زراعت اور پانی کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، کپاس اور گنا جل رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -