سندھ بلدیاتی الیکشن ،مختلف علاقوں میں تصادم سے 2افراد جاں بحق 

سندھ بلدیاتی الیکشن ،مختلف علاقوں میں تصادم سے 2افراد جاں بحق 
سندھ بلدیاتی الیکشن ،مختلف علاقوں میں تصادم سے 2افراد جاں بحق 

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکھر کے علاقے روہڑی یوسی جوناس کی الھجڑیو پولنگ سٹیشن پر جمیعت علماء اسلام (ف)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی میں 2گروپوں میں تصادم سے پولنگ سٹیشن بند کر دیا گیا جبکہ ووٹرز ، امیدوار واپس چلے گئے، صورتحال مزید کشیدہ ہو نے کا خطرہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی وارڈ13میں بھی تصادم کے باعث ایک شخص جاںبحق ہو گیا،وارڈ 13میں پولنگ روک دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -