سعود ی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان، پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری

سعود ی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان، پاکستان کیساتھ ...
 سعود ی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان، پاکستان کیساتھ مذاکرات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافےکی درخواست کی تھی جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1.2 ارب ڈالرکے بجائے 3.6 ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔

مزید :

قومی -