جنوبی کوریا میں دہرے قتل کے مجرم کو  موت کی سزا سنادی گئی، قتل کی اندوہناک تفصیلات جانئے

جنوبی کوریا میں دہرے قتل کے مجرم کو  موت کی سزا سنادی گئی، قتل کی اندوہناک ...
جنوبی کوریا میں دہرے قتل کے مجرم کو  موت کی سزا سنادی گئی، قتل کی اندوہناک تفصیلات جانئے

  

سول (رضا شاہ)  جنوبی کوریا کی ایک ضلعی عدالت نے 53 سالہ شخص کو سزائے موت سنا دی ۔ مجرم  نے گزشتہ سال دسمبر میں پیسوں کے لیے ایک خاتون کو قتل کرنے کے بعداُس کے ایک ساتھی کو بھی قتل کرنے کا  جرم کیا تھا۔

"گوون جے چھن" نامی اس شخص پر  گزشتہ سال 4 دسمبر کو دارالحکومت سول سے 40 کلومیٹر مغرب میں واقع انچون نامی شہر میں  موجودایک عمارت میں مبینہ طور پر 50 سالہ خاتون آشنا کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔مجرم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کے لیے مقتولہ  کا کریڈٹ کارڈ استعمال کیا اور اس کے زیورات بھی چرا لیے جب کہ  مقتول خاتون کی لاش کو کار کے ٹرنک میں چھپا دیا۔ خاتون کو قتل کرنے کے اگلے ہی دن مجرم نے ایک پہاڑی پر ایک 40  سالہ مرد ساتھی کو قتل کر کے اسے بھی دفن کر دیا۔

سزائے موت سناتے ہوئےانچون ڈسٹرکٹ کورٹ نے نشاندہی کی کہ قاتل کی  اصلاح کا کوئی امکان نہیں ہے ، اس نے سنگین  جرم کا مرتکب ہونے کے باوجود کوئی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔ خیال رہے کہ  جنوبی کوریا میں 30  دسمبر 1997 کو آخری مرتبہ  پھانسی  کی سزاکے بعد سےکوریا نے سزائے موت پر عمل نہیں کیا ہے لیکن قانون کے تحت سزائے موت اب بھی دی جا سکتی ہے ، سنہ  2020 کے آخر تک جنوبی کوریا میں 60 افراد سزائے موت پانے کے بعد جیل میں موجود تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -