شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2جوان شہید

شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2جوان شہید
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 7 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد مارے گئے۔  ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے، ان کے  قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے  2جوان شہید ہوئے ہیں۔ صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارا چنار سے جبکہ شہید حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔