انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہوگئے

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل لیسٹر شائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ میں حصہ لیا تھا تاہم انہوں نے میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو اسی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جس میں انڈین ٹیم قیام کر رہی ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔
UPDATE - #TeamIndia Captain Mr Rohit Sharma has tested positive for COVID-19 following a Rapid Antigen Test (RAT) conducted on Saturday. He is currently in isolation at the team hotel and is under the care of the BCCI Medical Team.
— BCCI (@BCCI) June 25, 2022