دبئی: ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر عدالت نے کمپنی پر کتنے کروڑ کا جرمانہ کیا؟ جانیے

دبئی: ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر عدالت نے کمپنی پر کتنے کروڑ کا ...
دبئی: ملازمین کو2 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر عدالت نے کمپنی پر کتنے کروڑ کا جرمانہ کیا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک پر ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ دینے پر پونے دو لاکھ درہم (پاکستانی 8 کروڑ 38 لاکھ اور 54 ہزار) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی تعمیراتی کمپنی پر جرمانہ لیبر کورٹ نے عائد کیا۔ عدالتی حکم کے تحت جرمانے کی رقم 250 ملازمین میں یکساں تقسیم کی جائے گی۔ ایک ملازم کے حصے میں 5 ہزار درہم آئیں گے۔ لیبر عدالت نے اپنے فیصلے میں کمپنیوں کے مالکان کو خبردار کیا کہ ملکی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت ممکن بنائیں۔لیبر کورٹ کے قانونی مشیر نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں فوری مطلع کریں۔ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کمپنی کے خلاف مقدمہ ملازمین نے لیبر کورٹ میں دائر کیا تھا۔

سماعت کے دوران کمپنی کے مالک نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسلسل خسارے اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کرسکا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -