ڈسکہ: مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، جواں سالہ لڑکی اغواء
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون اور جواں سالہ لڑکیکو اغواء کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق آدمکے چیمہ کے کاشف کی بیوی گھرسے باہرگئی تو واپس نہ آئی اس نے تلاش شروع کی تو گاؤں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی کو نامعلوم ملزمان اغواکرکے لے گئے جبکہ کوٹلی بیساکھ سنگھ کے بینان کی جواں سالہ ہمشیرہ کو ملزم طارق باجوہ اور دونامعلوم اغواء کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔