شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورا ت،موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 24گھنٹوں کے دوران درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو قربانی کے جانور خریدنے کیلئے جانے والے حیدر اور اس کے بھائی سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو یوسف خان کی گیس فلنگ کی دکان سے گن پوائنٹ پر 75ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،نشتر کالونی کے علاقے سے ڈاکو زاہد کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، سونے کی انگوٹھی اور طلائی چین لو ٹ کر فرار ہو گئے،نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکو سعود سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، کاہنہ سے ڈاکو امجد شریف سے گن پوائنٹ پر 4 ہزار 2سو روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں منصور سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکو انعام علی سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو اقبال سے 5ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سبزہ،زار اور ہربنس پورہ سے کاریں،فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، اقبال ٹاؤن، سمن آباد، شادباغ، شاہدرہ، رنگ محل، شاہدرہ، نولکھا، اسلامپورہ،سٹی رائیونڈ، ہنجر وال، گرین ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سبزہ زار، نواب ٹاؤن، چوہنگ سے موٹرسائیکلیں لٹن روڈ اور اکبری گیٹ کے علاقے سے رکشے چوری ہو گئے۔