2 رکنی ڈکیت گرفتار، چھیناگیا موبائل، نقدی، اسلحہ برآمد

2 رکنی ڈکیت گرفتار، چھیناگیا موبائل، نقدی، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ نے سنٹرل پارک ٹی سی ایس ڈلیوری بوائے سے واردات کرنیوالا 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ حلیہ جات کی بابت 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا اس دوران وہ موٹر سائیکل بھگا کر فرار،سنٹرل پارک کی نرسری میں چھپ گئے۔ڈولفن ٹیم نے موثر حکمت عملی کے تحت ملزمان کو راؤنڈ اپ کرکے ملزمان کے قبضہ سے پستول، چھینا گیا موبائل،کیش برآمد کر کے ملزمان بلال،احمد کو چوکی صوئے آصل کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -