آئی جی پنجاب کی سنٹرل پولیس آفس میں آن لائن کچہری
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے چھٹی کے دن سنٹرل پولیس آفس میں آن لائن کچہری لگا لی ڈاکٹر عثمان انور نے 1787 کمپلینٹ سنٹر میں موصولہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کا عمل خود چیک کیا اور دادرسی میں تاخیر پر متعلقہ سپروائزری افسران سے جواب طلبی کرتے ہوئے مسائل فوری حل کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ کے شہری آفتاب سے بات کی اور اسکے مسئلے بارے اپ ڈیٹ لی جس کے بعد انہوں نے گوجرانوالہ کے متعلقہ ایس ڈی پی او کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات دیتے ہوئے شہری کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کا ٹاسک سونپا آئی جی پنجاب نے کہا کہ مذکورہ شہری کی ریکوری جلد از جلد کروائی جائے آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو 1787 کمپلینٹ سنٹر سے بھجوائی گئی شکایات کے فی الفور ازالے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز 1787 سے بھجوائی گئی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں شہریوں کو ریلیف دیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دانستہ تاخیر، کوتاہی یا سستی سامنے آنے پر ذمہ داران خود کو محکمانہ و قانونی کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔