موضع سہارن چٹھہ‘ زمین کے تنازع پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی
علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان)علی پورچٹھہ کے نواحی موضع سہارن چٹھہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 40سالہ انور موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیاپولیس مصروف تفتیش تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں سہارن چٹھہ میں 2 متحارب فریقین کے مابین اراضی کے مسئلہ پر کشیدگی چلی آرہی تھی وقوعہ کے روز بھی تلخ کلامی پر جھگڑا شدت اختیار کر گیااور ساجد نے محمد انور،محمد ریاض پر فائرنگ کر دی جس سے40 سالہ انور موقع پر دم توڑ گیا ریاض کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ علی پورچٹھہ مصروف تفتیش ہے۔