ملیر کینٹ کے کیٹل فارم سے بھاری مالیت کے قربانی کے جانور چوری

ملیر کینٹ کے کیٹل فارم سے بھاری مالیت کے قربانی کے جانور چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی(این این آئی)ملیر کینٹ کے علاقے سپرہائی وے وادی حسین قبرستان کے قریب واقع کیٹل فارم سے بھاری مالیت کے 12 سے زائد قیمتی قربانی کے جانور چوری کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کیٹ تھانے کے علاقے سپرہائیوے وادی حسین قبرستان کے قریب واقع محمدی کیٹل فارم سے بھاری مالیت کے 12 سے زائد قیمتی قربانی کے جانور چوری کر لیے گئے۔ قربانی کے جانور چوری کیے جانے کا واقعہ اتوار کی علی الصبح پیش آیا۔ قربانی کے جانور چوری کیے جانے کی اطلاع ملیر کینٹ تھانے کو دے دی گئی لیکن فوری مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر کینٹ طارق رحیم نے بتایا کہ کیٹل فارم کے مالک ملک شہروز کے مطابق اتوار کی علی الصبح 10 سے 12 مسلح ملزمان کیٹل فارم میں داخل ہوئے اور کیٹل فارم میں موجود ایک سیکیورٹی گارڈ، چوکیدار اور قربانی کے جانوروں کو چارا دینے والے ملازم کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی قربانی کے جانور چوری کرکے مزدا ٹرک میں سوار کرکے فرار ہوگئے۔انھوں نے بتایا کہ کیٹل فارم تین ایکٹر اراضی پر قائم ہے اور سیکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے تھے، کیٹل فارم کی بیرونی دیواریں بھی چھوٹی ہیں اور نہ کیٹل فارم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور نہ ہی کیٹل فارم کے اطراف روشنی کا کوئی نظام موجود ہے۔کیٹل فارم کے مالک ملک شہروز کے مطابق چوری کیے جانے والے جانوروں کی تعداد 12 تھی جن کی مالیت ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔
، پولیس کے مطابق کیٹل فارم سے قربانی کے جانوروں کی چوری کی واردات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -