نوجوان اداکار بہت معیاری کام کررہے ہیں، بابرہ علی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر بابرہ علی نے بتایا کی میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں نئی نسل تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس کی وجہ سے میں نے جب شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس سلسلے میں مجھے اپنے گھر والوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بلند حوصلے اور سوچ کے ساتھ اس فیلڈ میں آئی تھی اور اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر اپنا نام بنانا چاہتی ہوں. میں مثبت کام کرنے کی خواہشمند ہوں اور اپنے کام سے پاکستان کا ایک اچھا فیس دنیا کے سامنے لاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی شروعات سے تھیٹر سے وابستہ ہوں اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی شناخت بناؤں گی۔میری دو بہنیں بھی تھیٹر پر کام کرتی ہیں ہم سب کی کوشش ہے کہ ہم محنت سے مقام حاصل کریں اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کا م کیا ہے اس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے۔