بہترین اداکاری سے شناخت بنائی ہے، زارا خان

  بہترین اداکاری سے شناخت بنائی ہے، زارا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا خان نے کہا ہے کہ فنکار کی حقیقت سے قریب تر پرفارمنس ہی اسے نئی شناخت دینے کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کے اندر پائی جانے والی صلاحیتیں ہی اسے عروج دلاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا میری کوشش ہوتی ہے کہ کریکٹر میں ڈھل جاؤں تاکہ دیکھنے والوں کو اصل کا گمان ہو، میں نے اب تک بیشمار کردار ادا کئے مگر شارٹ مووی میں ملنے والا کریکٹر بڑا پاورفل ہے۔زارا خا ن نے کہا پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ ا س وقت اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

 معاشرے کے جیتے جاگتے موضوعات پر ڈرامے بن رہے ہیں اور اب ان ڈراموں سے نکلنے والے فنکار فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -