اداکاری یمنی زیدی بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، نادیہ
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اداکارہ یمنی زیدی کو ایسی اداکارہ قرار دیدیا جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں۔نادیہ جمیل کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جہاں انہیں یمنی زیدی کی تعریفیں کرتے سنا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ یمنی زیدی بہت کچھ کرسکتی ہے، جب میں اس کی پرفارمنس کو دیکھتی ہوں تو مجھے اس میں انٹرنیشنل اسٹار نظر آتا ہے، وہ ایسی اداکارہ ہیں جو آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتی ہیں۔نادیہ جمیل نے یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریفیں کی، ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں یمنی کو بہت سراہتی ہوں، ان کا کام ان کے لیے بولتا ہے۔