شائقین کو جلد ٹی وی اداکاری کرتا نظر آؤں گا، حمزہ علی عباسی 

شائقین کو جلد ٹی وی اداکاری کرتا نظر آؤں گا، حمزہ علی عباسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جس ٹی وی ڈرامے میں ان کا کردار مرجائے، وہ ڈرامہ ہٹ ہوجاتا ہے۔ بلال لاشاری کی بلاک بسٹر ’دی لیجنڈزآف مولا جٹ‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اداکار کی ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے اور وہ جلد ’جانِ جہان‘ میں نظر ٓئیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے نئے ڈرامے کا اختتام بھی ’پیارے افضل‘ جیسا ہوگا تو اداکار کا کہنا تھا کہ وقت آپ کو بتادے گا۔حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک نئے ڈرامے کی تلاش میں تھے جو ان کی توقعات کے مطابق ہو اور اس طرح کا ڈرامہ آفر کرنے پر وہ پروڈیوسرز ثناء  شاہنوار اور ہمایوں سعید کے شکر گزار ہیں مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور منفرد کرداروں کی تلاش میں ہی رہتا ہوں۔

مزید :

کلچر -