فلم "عشق مرجانیاں " کے بیک گراونڈ میوزک پر کام شروع
لاہور (شوبز رپورٹر) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر و ہدایتکار ملک یعقوب نور نے اپنے بڑے پراجیکٹ کی نئی فلم "عشق مرجانیاں " کو حتمی شکل دینے کے لیے بیک گراونڈ میوزک پر کام شروع کردیا اس فلم کے بیک گراؤنڈ میوزک کے لئے ملک یعقوب نور نے پاکستان کے صفحہ اول میوزک ڈائریکٹر ایم۔اشرف کے پوتے ایم۔ارشد کے بیٹے وسیم عباس کا انتخاب کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک یعقوب نور نے کہا میں نے کام کے معیار اور کوالٹی پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ہمارے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فن اور فنکار معیاری کام کررہے ہیں مگر میں اپنے کام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکنیشن کا انتخاب کرتا ہوں اس فلم کے گانوں کا میوزک ابی خان نے دیا ہے اور گلوکاروں میں حمیرا چنا، گلاب، ماریہ میر، ساجن علی، لکی علی، افشاں زیبی نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے فلم کے پروڈیوسر ملک محمد خان، ڈی اوپی خالد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شانزیب خان اور اقبال عسکری جبکہ رائٹر ڈرایکٹر ملک یعقوب نور ہیں۔