اہل پاکستان سعودی ایئر لائنز سے محبت کرتے ہیں، بابر اکرام
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی ایئر لائنز کے کامیاب پری حج آپریشن کی تکمیل پر ڈسٹرکٹ منیجر سعودی ایئر لائنز بابر اکرام کا اظہار تشکر، انچارج حج آپریشن توقیر مہندی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین۔ بابر اکرام نے کہا کہ اہل پاکستان سعودی ایئر لائنز سے محبت کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ہماری سروسز ہیں، حاجی46 کلو وزن لا سکتا ہے ہماری فلائٹس کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئیں، ڈسٹرکٹ منیجر نے کہا سرکاری سکیم کے علاوہ پاکستان سے پرائیویٹ ٹیم کے سب سے زیادہ عازمین حج کو لے جانے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے۔ پری حج کی ملک بھر سے شاندار کامیابی پر کنٹری منیجر اور ملک بھر میں کام کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دو جولائی سے پوسٹ حج آپریشن شروع ہو گا اسی طرح وہ بھی مکمل کریں گے، اہل پاکستان کا شکریہ۔عمرہ اور حج میں اپنی خوبصورت روایات کے مطابق خدمت کرتے رہیں گے۔