ڈی ایس ریلوے کا ریزرویشن آفس کا دورہ،خراب اے سی، پنکھے چالو

  ڈی ایس ریلوے کا ریزرویشن آفس کا دورہ،خراب اے سی، پنکھے چالو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر کا دو دن پہلے ریزرویشن آفس کا دورہ رنگ لے آیا جس کے نتیجے میں مسافروں کیلئے ریزرویشن آفس میں سہولیات میں تیزی سے بہتری آنے لگی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریزرویشن آفس کے عرصہ دراز سے خراب 3 اے سی ٹھیک کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور ریزرویشن آفس میں 4 خراب پنکھوں کی جگہ نئے پنکھے بھی لگادیئے گئے۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کیلئے ریزرویشن آفس میں جلد واٹر کولر بھی لگا دیا جائے گا۔ ریزرویشن آفس میں خوبصورت پینٹ، معزز مسافروں بلخصوص بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بنچز اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس میں سہولیات کے حوالے سے ڈویڑنل الیکٹریکل انجینئر سید اکبر حسین کی خصوصی کاوش کو سراہا اور کہا کہ معدود وسائل میں رہتے ہوئے مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

تاہم سب کو اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور لگن سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔