لاہور ریلوے اسٹیشن پر سٹال ہولڈرز کیخلاف کارروائی، 4 غیرقانونی سلنڈر ضبط
لاہور(سٹی رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن کے دورے کئے۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ریل کبانہ ریسٹورنٹ میں لگائے گئے غیرقانونی 4 گیس سلنڈر برآمد کرکے ضبط کرلئے اور تجاوز کرنے پر سٹالز مالکان کو 10ہزار 4 سو روپے جرمانہ کر دیا جبکہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر مختلف سٹالز ہولڈرز کو وارننگ بھی دی۔ علاوہ ازیں ڈی سی او ریلوے نے سانگلہ ہل ریلو ے اسٹیشن پر پلیٹ فارمز سمیت ویٹنگ رومز میں مسافروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سٹیشن پر مسافروں کیلئے صاف پانی کے انتظامات سمیت صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دورے کے موقع پر ڈی سی او رباب ملک نے سٹیشن ماسٹر سمیت دیگر اہلکاروں کو مسافروں کیلئے سہولیات میں بہتری لانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔