عید الاضحی سے قبل مصالحہ جات، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

  عید الاضحی سے قبل مصالحہ جات، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(سٹی رپورٹر)عید الاضحی سے قبل آخری اتوار ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ،سبزیوں اور مصالحہ جات کی خریداری اپنے عروج پر رہی،سبزی منڈیوں میں بھی قیمتیں آسمان پر رہیں جس کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والے شدید پریشان دکھائی دئیے۔ پرچون سطح پر گراں فروشی معمول کے مطابق جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے قبل آخری اتوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے اشیائے ضروریہ،سبزیوں، کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے سبز اور دیگر مصالحہ جات کی خریداری کے لئے منڈیوں اور مارکیٹوں سے خریداری کی گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت امسال مختلف اشیائے ضروریہ اور خصوصاً مصالحہ جات کی قیمتوں میں 70سے100فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ بجٹ کم ہونے کی وجہ سے مختلف اشیائے ضروریہ اور مصالحہ جات کی کم تعداد اور کم مقدار میں خریداری کی گئی ہے۔ دوسری جانب سبزیوں منڈیوں میں آنے والوں نے بھی قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں خاص طو رپر سبز مصالحوں کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہیں۔ منڈی میں ادرک کی قیمت 750 سے 800روپے کلو تک مانگی جارہی ہے، اسی طرح لہسن، سبز مرچوں کی قیمتیں بھی انتہائی زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں دکانداروں نے پرچون سطح پر سرکاری نرخ نامے کی بجائے گراں فروشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پیاز درجہ اول50کی بجائے60 سے 70روپے، پیاز درجہ دوم 44کی بجائے50،پیاز درجہ سوم36کی بجائے 40سے 45، ٹماٹر درجہ اول 80روپے کی بجائے100،ٹماٹر درجہ دوم70کی بجائے80،ٹماٹر درجہ سوم60کی بجائے70،لہسن دیسی 200کی بجائے 250سے 260،لہسن ہرنائی 300 کی بجائے 360سے 370،ادرک تھائی لینڈ 800کی بجائے870سے  880،کھیرا دیسی90 کی بجائے95، کھیرافارمی 85کی بجائے 90، میتھی 130کی بجائے 160 سے170،بینگن 53کی بجائے 70سے 75،بند گوبھی42کی بجائے 55 سے 60،پھول گوبھی 105کی بجائے 140،شملہ مرچ 105روپے کی بجائے130سے 140، بھنڈی95کی150،شلجم 150کی بجائے 170،اروی145کی بجائے 190سے 200، مٹر 240کی بجائے 270سے 280،سبز مرچ اول120کی بجائے140 سے 150،سبز مرچ دوم 42کی بجائے70،پھلیاں باریک155کی بجائے 180سے190،لیموں دیسی210کی بجائے 250 سے260،ٹینڈے دیسی کالے 130کی بجائے 150سے 160، ٹینڈے دیسی سفید105 کی بجائے130،گھیا کدو 64کی بجائے 75 سے 80،پالک فارمی34کی بجائے40،گھیا توری 64کی بجائے 80، قلفہ 42 کی بجائے50،گاجر چائنہ105کی بجائے 120 جبکہ حلوہ کدو35کی بجائے40سے45روپے فی کلو فروخت ہوا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول345کی بجائے440سے450،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائے 250 سے 260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم 125کی بجائے 150 سے 160،سیب ایرانی درجہ اول 350کی بجائے 400،سیب ایرانی درجہ دوم 200 کی بجائے 280، سیب ایرانی درجہ سوم135کی بجائے 170 سے 180،سیب سفید درجہ اول 150 کی بجائے 170 سے180،سیب سفید درجہ دوم 110کی بجائے 140سے150،سیب سفید درجہ سوم80کی بجائے 100سے120،کیلا درجہ اول درجن 180 کی بجائے270سے280،کیلا درجہ دوم درجن 125 کی بجائے200، کیلا درجہ سوم درجن90کی بجائے 150سے160،انار دیسی نیا 220کی بجائے 300سے320،آلو بخارا درجہ اول290کی بجائے 350سے360، آول بخارا درجہ دوم170کی بجائے 240 سے 250، گرما 75 کی بجائے 80،خوبانی سفید درجہ اول175کی بجائے 250سے260،خوبانی سفید درجہ دوم 120 کی بجائے 160سے170،آڑو درجہ اول 170 کی بجائے300،آڑو درجہ دوم 115کی بجائے 150سے160،آم دوسہری درجہ اول155کی بجائے220سے240،آم دوسہری درجہ دوم 105کی بجائے150،آم سہارنی درجہ اول 105کی بجائے180سے190، آم سہارنی درجہ دوم80کی بجائے120،آم سندھڑی درجہ اول 155کی بجائے200،آم سندھڑی درجہ دوم 125کی بجائے 150،آم انور رٹول 215کی بجائے 270 سے 280،خوبانی پیلی درجہ اول 160 کی بجائے 230 سے 240، خوبانی پیلی درجہ دوم 125کی بجائے 150 سے160،آم چونسہ 220 کی بجائے 250 سے 270، خربوزہ 80کی بجائے 90،الیچی درجہ اول 350کی بجائے 400 سے 420، الیچی درجہ دوم 260کی بجائے 290 سے 300، تربوز34کی بجائے 38سے 40، جبکہ کھجورایرانی505کی بجائے 580 سے 600روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔