پری حج آپریشن مکمل،چیئرمین ہوپ اور ایگزیکٹو ممبر کااظہار تشکر

  پری حج آپریشن مکمل،چیئرمین ہوپ اور ایگزیکٹو ممبر کااظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کا پری حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین ہوپ پنجاب سعید احمد ملک، ایگزیکٹو ممبر ذیشان قمر چودھری کا اظہار تشکر، مشکل حالات میں ملک بھر کے حج آرگنائزر کا ایک دوسرے کا دست بازو بننے پر مبارکباد۔سعید احمد ملک نے روزنامہ ”پاکستان“ کو بتایا ہوپ اس سال50 فیصد سٹیک ہولڈر ہے ہم نے جدہ، مدینہ ایئر پورٹ پر استقبال سے لے کر مکہ مدینہ کے ہوٹلز میں منتقلی تک رہنمائی کا انتظام کیا ہے۔عزیزیہ میں ایم سی او قائم کیا ہے۔ ایگزیکٹو ممبر ذیشان قمر چودھری نے بتایا ہم اس سال مناسک حج میں مکمل رہنمائی کا فریضہ بھی انجام دیں گے۔حج آرگنائزر کمٹمنٹ پوری کر رہے ہیں، مانیٹرنگ سے خوفزدہ نہیں ہیں، بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہئے۔ ذیشان قمر چودھری نے مرکزی چیئرمین جمال خان ترکئی، سینئر وائس چیئرمین ثناء اللہ خان، تمام زونلز چیئرمین کی کوشش کو سراہا اور کہا پری حج کی طرح پوسٹ حج بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔وزارت سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم دونوں کو اپنا سمجھیں ہم وزارت کی نگرانی میں کام کر کے خوش محسوس کرتے ہیں۔