قربانی اخوت اور ایثار کا درس دیتی  ہے، پروفیسر سیف الرحمن بٹ

قربانی اخوت اور ایثار کا درس دیتی  ہے، پروفیسر سیف الرحمن بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) چیئرمین المنہج ویلفیئر ٹرسٹ پروفیسر حافظ سیف الرحمن بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قربانی ہمیں اتحادواتفاق، اخوت اور ایثار کا درس دیتی ہے، عید عیدالاضحی کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ خالق کائنات کی مکمل اطاعت اختیار کرنا ہے۔ قربانی کاجذبہ مسلمانوں کو یہ احساس بھی دلاتاہے کہ انہیں انسانیت کی بھلائی کیلئے درکار ہر خدمت کے لئے تیاررہناچاہیے قربانی و ایثار کا جذبہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہنا چاہئے کیونکہ یہ وہ عظیم درس ہے کہ جس میں دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔

 عیدالاضحی سنت ابراہیمی کی پیروی ہے جسکا مقصد اللہ تعالی کی راہ میں اپنی عزیز ترین شے کو قربان کردینے کے عزم کا اعادہ ہے کوئی بھی قوم ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر نا تو ترقی کرسکتی اور نا ہی نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ 
قربانی کا اصل مقصد ذاتی خواہشات و مفادات کو اعلی ترین مقاصد کے لیے قربان کرنا ہے،یہ دن ہمیں سنت ابراہیمی کی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتاہے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حضور قربانی کیلئے پیش کیا۔