پام، سویا بین آئل کی درآمدات میں اضافہ 

 پام، سویا بین آئل کی درآمدات میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے  مئی تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 3.172 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر3.059 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں پام آئل کی درآمدات پر327.70 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو اپریل میں 217.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 265.21 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر278.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 217.69 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2023 میں سویا بین آئل کی درآمدات پر28.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جواپریل میں 16.83 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 94.13 ملین ڈالرتھا۔
 مالی سال 2022 میں سویا بین آئل کی درآمدات پر238.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

مزید :

کامرس -